ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) کی قیادت میں شیوسینا (Shiv Sena) کے دھڑے نے بدھ کے روز سپریم کورٹ (Supreme Court) کا دروازہ کھٹکھٹایا اور الزام لگایا کہ اس کے لیڈر ونائک راوت اور راجن وچارے کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارٹی کے لیڈر کے طور پر غیر قانونی، من مانی اور یکطرفہ طور پر ہٹا دیا ہے۔
مزید برآں ادھو کیمپ نے راہول شیوالے کی لوک سبھا میں شیوسینا کے لیڈر کے طور پر 18 جولائی سے تقرری کو چیلنج کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ یہ کچھ مجرم ممبران پارلیمنٹ کے کہنے پر کیا گیا ہے۔ جو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے مجرم ہیں۔ سی این این نیوز 18 نے ایک کاپی تک رسائی حاصل کی ہے۔ اراکین پارلیمنٹ راوت اور وچارے کی طرف سے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تازہ عرضی کا اس میں ذکر کیا گیا ہے۔
عرضی گزاروں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا (Lok Sabha Speaker Om Birla) نے بھی اس سلسلے میں واضح درخواستوں کے باوجود شیو سینا یا ان سے کوئی وضاحت طلب کرنے کی زحمت نہیں کی۔ پٹیشن میں لکھا گیا ہے کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اسپیکر ایک اعلیٰ آئینی کارکن ہونے کے ناطے اپنے طرز عمل سے پارٹی مخالف سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا سپریم کورٹ نے منگل کے روز یکم اگست کو مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے کی زیرقیادت گروپ کی طرف سے حقیقی شیوسینا کے طور پر تسلیم کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف ادھو دھڑے کی تازہ عرضی کی سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ نئی عرضی کو ٹیگ کرے گی اور یکم اگست کو زیر التواء درخواستوں کے ساتھ مل کر اس کی سماعت کرے گی۔ سیاسی جماعت کا انتخابی نشان پر بھی گفتگو ہوگی۔ واضح رہے کہ شیو سینا نے 2019 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے کی تقسیم کے معاملے پر بی جے پی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت شیوسینا نے بعد میں ریاست میں مخلوط حکومت بنانے کے لیے ایم وی اے کے حصے کے طور پر این سی پی اور کانگریس کے ستھ معاہدہ کیا۔