آسام میں القاعدہ سے تعلق کا الزام، 8افرادگرفتار

ہندوستان

گوہاٹی: شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک بڑے کریک ڈاؤن میں 11 افراد کو عالمی دہشت گرد تنظیم سے مبینہ تعلق کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان افراد کے دہشت گرد تنظیم اے کیو آئی ایس اور بنگلہ دیش کی انصار اللہ بنگلہ ٹیم (اے بی ٹی) کے ساتھ مبینہ روابط سامنے آئے ہیں۔زیر حراست افراد میں ایک مدرسہ کا استاد بھی شامل ہے۔ گرفتارشدگان زبیر خان (25سال)، رفیق الاسلام (27)، دیوان حامد الاسلام (20)، معین الحق (42)، قاضی الرحمان (37)، مجیب الرحمان (50)، شہنور اسلم اور شاہجہان (34) ہیں۔آسام کے موریگاؤں، بارپیٹا، گوہاٹی اور گولپاڑہ اضلاع سے جمعرات کو حراست میں لیے گئے 11 افراد کے اے کیو آئی ایس اور اے بی ٹی لنکس ہیں۔مزید کاروائی قواعد کے مطابق کی جائے گی۔ چیف منسٹر ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ ان گرفتاریوں سے کافی معلومات کی توقع ہے۔ سرما نے کہاکہ کل سے آج تک، ہم نے آسام کے بارپیٹا اور موریگاؤں اضلاع میں دو جہادی ماڈیول کا پتہ لگایا ہے، ان سے وابستہ تمام لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کاروائی قومی پولیس ایجنسیوں کے ساتھ ایک مربوط کوشش تھی اور ان گرفتاریوں سے ہمیں کافی معلومات حاصل ہوں گی۔مصطفی عرف مفتی مصطفی، جو اس کیس کا ملزم ہے، موریگاؤں ضلع کے سہریا گاؤں کا رہنے والا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔