تہران۔ ایران کے دارالحکومت تہران کے نواحی دیہات میں شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں18 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ ہو گئے۔ ترکیہ ذرائع ابلاغ نے ایرانی نیشنل کرائسز سنٹر کے سربراہ حسن نامی کے حوالے سے بتایا کہ تہران کے مشرق میں واقع گاؤں ویسکارے میں جاری شدید بارش کے باعث آنے والے سیلاب متعدد مکانات اورکھڑی فصلیں تباہ جبکہ 14 گاڑیاں بہہ گئیں۔سیلاب کے نتیجے میں18 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ ہو گئے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ہلال احمر امداد ی تنظیم کے سربراہ مرتضی مرادی پور نے کہا ہے کہ تہران کے شمال مغرب میں امام زادے داد گاؤں میں سیلاب کے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے جہان 8 افراد جاں ہلاک جبکہ 19 لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے