ایک ہی منڈپ میں 2 بہنوں سے شادی

ممبئی

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے سولاپور میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص نے ایک ہی منڈپ میں دو جڑواں بہنوں سے ایک ساتھ شادی کرلی۔ پنکی اور رنکی نامی جڑواں بہنیں ممبئی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طورپر خدمات انجام دیا کرتی ہیں۔ان دونوں نیجس نوجوان کے ساتھ شادی کی اس کا نام اتل ہے۔ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے یہ شادی ہوئی۔ کچھ دن پہلے پنکی اور رنکی کے والد بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ لڑکیاں اپنی ماں کے ساتھ رہا کرتی تھیں تاہم حال ہی میں ان کی ماں بیمارہوگئی اور ان دونوں بہنوں نے اپنی ماں کو ہاسپٹل لے جانے کے لیے اتل کی گاڑی کا استعمال کیا۔ اس کے بعد ان میں دوستی ہوگئی اوردونوں بہنوں نے اتل سے شادی کا فیصلہ کیا کیونکہ بچپن سے ایک ساتھ پلی بڑھی یہ جڑواں بہنیں شادی کے بعد بھی ایک ہی گھر جانا چاہتی تھیں۔ جمعہ کو ان کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہوگئی۔ بہت سے لوگ اس شادی کی قانونی حیثیت پر ریمارکس کررہے ہیں اورپولیس سے بھی شکایت کی گئی۔ پولیس نے دولہے کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔