ترکیہ نے سیریا کے کوبانے شہر پر کیے فضائی حملے، کرد فورس نے کی تصدیق

دنیا

ترکیہ کی جانب سے ہفتہ کو سیریا پر فضائی حملے کیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ کرد فورس کے حوالے سے ملی اس خبر میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ نے سیریا کے کوبانے
شہر پر حملہ کیا ہے۔ حملے کے بعد کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔ ان حملوں کے بعد حرکت میں آئی ترک فورس نے بڑے پیمانے پر اندرون ملک کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک کرد نژاد خاتون بھی تھی۔ اس گرفتار خاتون کے ساتھ پوچھ تاچھ کے بعد ترک فورس نے کئی مشتبہ دہشت گردوں کی شناخت کرتے ہوئے ان کے خلاف کریک ڈاون کیا تھا۔
ترکیہ کی جانب سے ملک شام کے کوبان میں کیے گئے ان حملوں کو اسی ضمن میں کی گئی کارروائی قرار دیا جارہا ہے۔ ترکیہ میں ہونے والے کئی دہشت گردانہ حملوں میں کرد دہشت گرد تنظیموں کا ہاتھ تھا، اور وقت بہ وقت ترکیہ کے مختلف شہروں میں اس طرح کے دہشت گردانہ کارروائیاں یہ تنظیمیں انجام دیا کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔