پٹھان 1971 کے بعد بنگلہ دیش میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم

ممبئی

ممبئی۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان 1971 کے بعد بنگلہ دیش میں ریلیز ہونے والی پہلی ہندی فلم بن جائے گی۔ یہ 12 مئی کو بنگلہ دیش میں ریلیز ہونے والی ہے۔ نیلسن ڈی سوزا، نائب صدر نے کہا سینما ہمیشہ سے قوموں، نسلوں اور ثقافتوں کے درمیان متحد کرنے والی قوت رہی ہے۔ یہ سرحدوں کو عبورکرتا ہے، لوگوں کو جوڑتا ہے اور لوگوں کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم ناقابل یقین حد تک پرجوش ہیں کہ پٹھان، جس نے دنیا بھر میں تاریخی کاروبارکیا ہے، فلم سے اب بنگلہ دیش میں مداحوں کی تفریح کا موقع ملے گا!۔انہوں نے مزید کہا پٹھان1971 کے بعد بنگلہ دیش میں ریلیز ہونے والی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے اور ہم حکام کے اس فیصلے کے لیے شکرگزار ہیں۔ ہم نے گزشتہ برسوں میں سیکھا ہے کہ شاہ رخ خان کی بنگلہ دیش میں زبردست فین فالوونگ ہے اور ہم محسوس کرتے ہیں۔وائی آر ایف کی اسپائی یونیورس کی طرف سے پیشکش، بنگلہ دیش میں ریلیز ہونے والی اور ہندوستانی ثقافت اور سنیما کی پوری شان کے ساتھ نمائندگی کرنے والی شاہ رخ خان اور ہندی سنیما کی بہترین پہلی فلم ہے۔ ٹائیگر 3 ، سلمان۔ شاہ رخ کیلئے 35 کروڑ کا ایکشن سٹ ممبئی۔ سوپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان کیلئے ٹائیگر3 کے سیکونسکا 35 کروڑ روپے کا سیٹ بنایا جائے گا۔ایکشن سیکوئنس جو8 مئی سے شوٹ ہونے والا ہے۔ امکان ہے کہ وہ جیل ہاؤس کا منظر ہے جہاں پٹھان ٹائیگرکا حق واپس کرتا ہے کیونکہ ٹائیگر نے شاہ رخ کو فلم پٹھان میں مشکل صورتحال سے نکالنے میں مدد کی تھی۔ دو مشہور اداکار ٹائیگر 3 میں ایک بڑے ایکشن منظر میں نظر آنے والے ہیں جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔