پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ بجٹ تخمینہ کے 21.2 فیصد تک پہنچ گیا

دنیا

حکومت کا رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ سالانہ تخمینہ کا 21.2 فیصد رہا کیونکہ جون میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں محصولات کی وصولیوں اور اخراجات میں 3.51 لاکھ کروڑ روپے کا فرق تھا۔

سرکاری اطلاع کے مطابق جون کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں حکومت کی کل وصولیاں 5.96 لاکھ کروڑ روپے تھیں جو کہ موجودہ مالی سال کے بجٹ تخمینہ کا 26.1 فیصد ہے، جب کہ اس مدت کے دوران اخراجات 9.47 لاکھ کروڑ روپے تھے۔ اس طرح حکومت کو 3.51 لاکھ کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ یہ خسارہ سالانہ بجٹ تخمینہ کا 24 فیصد ہے۔

حکومت نے رواں مالی سال میں 16.6 لاکھ کروڑ روپے کے مالیاتی خسارے کا اندازہ لگایا ہے۔ مالیاتی خسارہ رواں مالی سال میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 6.4 فیصد بتایا گیا ہے۔ جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ 21.2 فیصد رہا جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 18.2 فیصد تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔