کانگریس صدر کے الیکشن میں 96 فیصد پولنگ

ہندوستان

کانگریس صدر کے عہدہ کیلئے ووٹنگ پیر کی شام 4 بجے ملک میں ایک ساتھ ختم ہو گئی۔ پارٹی کی 137 سالہ تاریخ میں چھٹی بار اور 1998 ء کے بعد پہلی مرتبہ صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔سونیا گاندھی، منموہن سنگھ، راہول گاندھی اور اشوک گہلوٹ سمیت کئی سینئر قائدین نے ووٹ دیا۔ کانگریس ہیڈکوارٹر میں 87 مندوبین نے اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ کے بعد سونیا گاندھی نے کہا کہ اُنھیں اس لمحہ کا انتظار تھا۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد الیکشن انچارج مدھوسدن مستری نے بتایا کہ 9900 میں سے 9500 مندوبین نے اپنا ووٹ ڈالا۔ یعنی پولنگ 96% رہی۔ 18 اکتوبر کو تمام ریاستوں سے بیالٹ باکس دہلی پہونچائے جائیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوگی۔ گنتی شروع ہونے سے پہلے بیالٹ پیپرز کو ملایا جائیگا تاکہ کسی کو معلوم نہ ہو سکے کہ کسی خاص ریاست سے امیدوار کو کتنے ووٹ ملے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔