بنگلورو: کرناٹک میں ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر کے ذریعہ پٹائی اور پہلی منزل کی بالکنی سے نیچے پھینکے جانے سے 10 سال کی طالبہ کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے اس واقعہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم ٹیچر کی شناخت متھپپا کے طور پر ہوئی ہے ، جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس افسر کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے شمالی حصے میں ہگلی گاوں کے آدرش پرائمری اسکول میں پیش آیا ۔ موصولہ جانکاری کے مطابق ملزم ٹیچر نے چوتھی جماعت کے طالب علم بھرت کو پھاوڑے سے مارنے کے بعد بالکنی سے پھینک دیا ۔
گڑک ضلع کے ایک سینئر پولیس افسر شیو پرکاش دیوراجو نے بتایا کہ واقعہ کے پیچھے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے ، لیکن ابتدائی نظر میں یہ ان کے فیملی تنازع سے وابستہ ہوا ہوسکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ٹیچر متھپپا نے بھرت کی ماں گیتا بھارکر کی بھی پٹائی کی ۔ ایک مقامی اسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے ۔
خیال رہے کہ گیتا بھارکر بھی اسی اسکول میں پڑھاتی ہیں، جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ وہیں ملزم ٹیچر کی اس اسکول میں کنٹریکٹ پر تقرری ہوئی تھی ۔ واقعہ کے بعد وہ لاپتہ چل رہا ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے ۔