کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد 17 ہزار طالبات متاثر

ہندوستان

حجاب پہننے کو لے کر اٹھائے گئے معاملے میں کل سپریم کورٹ میں ایک اہم سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ میں حجاب پر پابندی کی سماعت کے دوران مسلم درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل حذیفہ احمدی نے پی یو سی ایل تنظیم کی رپورٹ کا حوالہ دیا۔ احمدی نے اس بنیاد پر دعویٰ کیا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سے 17,000 لڑکیاں متاثر ہوئی ہیں اور یا تو اسکول چھوڑ چکی ہیں یا پھر امتحان نہیں دیا ہے۔ تاہم سپریم کورٹ نے ‘پی یو سی ایل’ رپورٹ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم رپورٹ پر کچھ نہیں کہنا چاہتے ہم اسے مانتے نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔