کشمیر میں دہشت گرد تنظیموں کے نشانے پر میڈیا، دھمکی ملنے کے بعد 5 مقامی صحافیوں نے استعفیٰ کا کیا اعلان

ہندوستان

کشمیر میں ایک مقامی اخبار کے لیے کام کرنے والے 5 صحافیوں نے سوشل میڈیا پر دہشت گردانہ دھمکی ملنے کے بعد استعفیٰ کا اعلان کر دیا ہے۔ دہشت گردوں نے حال ہی میں ایک درجن سے زائد صحافیوں کی فہرست جاری کی تھی جن پر سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فہرست میں شامل ناموں میں مقامی اخبارات کے دو مدیر بھی شامل ہیں۔ بہرحال، منگل کے روز استعفیٰ دینے والے پانچ صحافیوں میں سے تین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنا استعفیٰ نامہ پوسٹ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان دھمکیوں کے پیچھے لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے دہشت گرد گروپ دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) کا ہاتھ ہے۔ پولیس نے کہا کہ دھمکیاں دہشت گردوں اور ملک مخالف عناصر کے ارادے کو ظاہر کرتی ہیں۔ انھوں نے عوامی طور پر بدعنوان کہہ کر اور سیدھے دھمکی دے کر لوگوں، خصوصاً میڈیا اہلکاروں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تقریباً ایک درجن مشتبہ لوگوں کو اٹھایا گیا ہے جن سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔