نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے گجرات کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس لیڈر نے گجرات کے نوجوانوں، خواتین، مردوں اور بزرگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانگریس کو ووٹ دیں اور پارٹی کے اقتدار میں آنے پر تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ”ہم نوجوانوں، کسانوں، خواتین اور ہر شہری سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے، ہم گجرات میں تبدیلی لائیں گے۔ گجرات کے عوام سے اپیل ہے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔ اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے یہ اہم ذمہ داری ادا کریں۔ کھڑگے نے کہ ”گجرات کے ہر شہری سے عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ اس تبدیلی کے تہوار میں شرکت کریں۔ آج ووٹ ضرور دیں۔ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ہمارے نوجوان دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
مجھے لگتا ہے کہ گجرات کا یہ پورا خطہ کانگریس کو ووٹ دے گا، گجرات کے سابق وزیر اعلی شنکر سنگھ واگھیلا
گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں او بی سی اکثریتی حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وسطی گجرات، شمالی گجرات اور یہ پورا خطہ کانگریس کو ووٹ دے گا۔ میں بی جے پی کے 27 سالہ دور حکومت میں تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔
گجرات الیکشن: دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری
گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں شمالی اور وسطی گجرات کے 14 اضلاع کی 93 سیٹوں کے لیے پولنگ پیر کی صبح 8 بجے شروع ہو گئی۔ ہموار اور پرامن پولنگ کی تیاریاں گزشتہ روز ہی مکمل کر لی گئیں۔ اس الیکشن میں 27 سال سے ریاست پر حکمرانی کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے بہت سے قدآوروں کا وقار داؤ پر لگے گا۔