یوم آئن کی تقریب میں بولے پی ایم مودی، آج دنیا ہندوستان کو امیدوں سے دیکھ رہی ہے

ہندوستان



آج یوم آئین ہے اور اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی PM Narendra Modi نے ہفتہ کو پارلیمنٹ میں آج یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کی۔ پی ایم مودی نے اس موقع پر ای کورٹس پروجیکٹ کے تحت کئی اقدامات کا آغاز کیا، جن میں ‘ورچوئل جسٹس کلاک’، ‘جسٹس موبائل ایپ 2.0’، ڈیجیٹل عدالریں اور ‘ایس تھری ڈبلیو اے اے ایس’ شامل ہیں۔
اس موقع پر پی ایم مودی نے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں اپنی جان گنوانے والے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین جدید وژن کا حامل اور مستقبل پر مبنی ہے۔ دراصل 26 نومبر 1949 کو آئین ساز اسمبلی نے ہندوستان کے آئین کو اپنایا، جس کی یاد میں 26 نومبر کو یوم آئین منایا جاتا ہے۔ یوم آئین منانے کا آغاز 2015 میں ہوا۔ تو آئیے پروگرام سے متعلق تمام اپڈیٹس جانتے ہیں۔
پی ایم مودی نے کہا کہ آج کے عالمی حالات میں پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر لگی ہوئی ہیں۔ ہندوستان کی تیز رفتار ترقی، ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور ہندوستان کی مضبوط بین الاقوامی شبیہ کے درمیان دنیا ہماری طرف بڑی توقعات کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کنبے پر مبنی فریقوں کی شکل میں ہندوستان ایک طرح کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، جو آئین کے لیے وقف لوگوں کے لیے ایک تشویش کا معاملہ ہے۔ ان لوگوں کے لیے ایک تشویش کا معاملہ ہے، جو جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘ خاصیتوں کی بنیاد پر پارٹی میں ایک کنبے کے ایک سے زیادہ لوگ کسی پارٹی کو سلطنت نہیں بناتے، پریشانی اس وقت کھڑی ہوتی ہے، جب کوئی پارٹی ایک ہی کنبے سے نسل در نسل چلائی جاتی ہے’۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب سیاسی پارٹیاں اپنا جمہوری کردار کھو دیتی ہیں تو آئین کے جذبے کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آئین کی ہر دفعہ کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے۔ جو پارٹیاں اپنا جمہوری کردار کھو بیٹھتی ہیں وہ جمہوریت کو کس طرح تحفظ دیتی ہیں؟۔
وزیراعظم نے بدعنوان لوگوں کے جرائم کو بھول جانے اور انہیں شاندار سمجھے جانے کے رجحان کے خلاف خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح کے ایک موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں اس طرح کے لوگوں کو عوامی زندگی میں شاندار سمجھنے سے گریز کرناچاہئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہاتماگاندھی نے تحریک آزادی میں یہاں تک کہ حقوق کے لیے لڑتے ہوئے، فرائض کے لیے قوم کو تیار کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا ‘اگر ملک کی آزادی کے بعد فرائض پر خاص توجہ دی جاتی تو بہتر ہوتا۔ آزادی کا امرت مہوتسو میں ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم فرائض کے راستے پر آگے بڑھیں، تاکہ ہمارے حقوق کا تحفظ ہو’۔
اس تقریب سے صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور لوک سبھا کے اسپیکر نے خطاب کیا۔ صدر جمہوریہ کی تقریر کے بعد وہ لوگوں سے مخاطب ہوئے۔ انہوں نے آئین کی تمہید پڑھ کر سنائی۔ صدر جمہوریہ نے آئین ساز اسمبلی کے مباحثے، بھارت کے آئین کے خطاطی کی شکل میں ڈیجیٹل ورژن اور ہندوستان کے آئین کی تازہ ترین شکل کی نقل کا اجرا کیا جس میں ابھی تک کی سبھی ترمیمات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے آئینی جمہوریت کے بارے میں آن لائن کوئز کا افتتاح کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔