7 ماہ سے بے ہوش حاملہ خاتون نے بچی کو جنم دیا

ہندوستان

غازی آباد : اتر پردیش میں 7 ماہ سے بے ہوش حاملہ خاتون نے بچی کو جنم دیا۔ میڈیا کے مطابق 23 سالہ حاملہ خاتون چند ماہ قبل روڈ حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو گزشتہ 7 ماہ سے اسپتال میں بے ہوش ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو اسکوٹر پر حادثہ پیش آیا اور ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے خاتون کے سر پر چوٹیں آئیں جس کے بعد ان کے دماغ کی سرجری بھی کی گئی لیکن صرف آنکھیں کھولنے کے علاوہ ان کے جسم میں کوئی حرکت نہیں ہوتی۔ ڈاکٹرز کے مطابق حادثہ میں خوش قسمتی سے خاتون کے حمل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انہوں نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔