مال گاڑی سے ٹکرانے کے بعد اڈیشہ کے بہاناگا میں کورومنڈیل ایکسپریس پٹری سے اتری، کئی افراد کی ہلاکت کا اندیشہ

ہندوستان



کولکاتہ سے چنئی جانے والی کورومنڈیل ایکسپریس جمعہ کی شام حادثے کا شکار ہوگئی۔ کورومنڈیل ایکسپریس اوڈیشہ کے بالاسور میں بہناگا اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ معلومات کے مطابق، کورومنڈیل ایکسپریس بالاسور ضلع کے بہناگا ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی سے ٹکرانے کے بعد پٹری سے اتر گئی۔ حادثے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے۔ میک پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق، یہ ٹرین اوڈیشہ کے بالاسور سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ مال گاڑی سے ٹکرانے کے بعد 3 سلیپر کوچز کو چھوڑ کر باقی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ابتدائی معلومات میں ان کوچز کی تعداد 18 بتائی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابقان ڈبوں میں بڑی تعداد میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں بچانے کے لیے مقامی لوگ جمع ہو گئے ہیں۔ یہ ٹرین چنئی سنٹرل سے کولکاتہ کے شالیمار ریلوے اسٹیشن کے درمیان چلتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کی شام کورومنڈیل ایکسپریس ٹرین اوڈیشہ کے بالاسور کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرین کے 18 ڈبے پٹری سے اتر گئے
فی الحال اس حادثے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے تاہم اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ واقعہ کیسے پیش آیا اس کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ یہ خوفناک حادثہ دونوں ٹرینوں کے ایک ہی لائن پر آنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سگنل فیل ہونے کی وجہ سے دونوں ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر آئیں اور آپس میں ٹکرا گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔