بھیونڈی کی ٹیچر سے  ساڑھے تین لاکھ کا آن لائن فراڈ

بھیونڈی

بھیونڈی ( سید نقی حسن) بھیونڈی شہر میں ایک خاتون ٹیچر ارونا داسو نالہ (عمر: 49، )کے ساتھ آن لائن فراڈ کا معاملہ سامنے آیا ہیں ۔خاتون ٹیچر کو ایک نا معلوم شخص نے کال کر  بینک سے ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے تقریباً ساڑھے تین لاکھ کا آن لائن فراڈ کیا ہیں ۔اس سلسلے میں بھیونڈی شہر پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ٹیچر ارونا نالہ کنیری میں اپنے گھر پر تھی اور اسی وقت کمار نامی ایک شخص کا فون آیا اور اس  نے خاتون ٹیچر کو بتایا کہ وہ ایکسس بینک سے بول رہا ہے۔خود کو بینک آفیسر بتا کر کریڈٹ کارڈ کی ساری ڈیٹیلز لینے کے بعد او ٹی پی کے ذریعے خاتون ٹیچر کے اکاؤنٹ سے تین لاکھ 52 ہزار 995 روپے آن لائن ٹرانسفر کر کے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لیا ہیں ۔خاتون کو خود کے ساتھ فراڈ ہونے کی بات کا احساس ہوتے ہی فوری طور پر تھانے پہنچی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی،ٹیچر کی  شکایت پر بھیونڈی شہر پولس نے معاملہ درج کر فراڈ کرنے والے ملزم کی تلاش تیز کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔