بھیونڈی: نیو نیشنل اردو اسکول میں 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایڈوکیٹ انصاری شاہ عالم صاحب( اسکول ہذا کے لیگل ایڈوائزر )کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی صبح ٹھیک 10 دس بجے ادا کی گئی۔ اسی وقت اسکول کے طلباء نے راشٹریہ گیت پیش کی۔ اور پھر اسی وقت حب الوطنی پر مبنی گیت *دنیا میں سدا ملک کا سمان رہے گا ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا* پڑھ کر پورے ماحول کو مادر وطن کے جذبے سے سر سار کر دیا۔ جشن جمہوریہ میں حاضر مہمانان، اسکول کے طلبہ و طالبات، مدرسین، اسکول انتظامیہ، ہیڈ ماسٹر مومن محمد مرتضی سر، مومن نسرین وکیل صاحبہ، جناب ڈاکٹر نثار احمد انصاری صاحب، (سیکریٹری) انصاری ثاقب اختر (جوائنٹ سیکریٹری) انصاری اعجاز احمد، (ممبر) انصاری جلیل بھائی (ممبر) انیس مرزا (موتی والے) ذاکر بھائی (کارپوریٹر) خان توحید سیٹھ شریک رہے۔ اسکول کے بانی و سرپرست ڈاکٹر نثار احمد انصاری صاحب نے یاد دہانی کروائی کہ ہمارے ملک کے آزادی میں مسلمانوں کا بڑا حصّہ رہا ہے۔ اور ایڈوکیٹ شاہ عالم صاحب نے دونوں ہیڈ ماسٹر کو مشورہ دیا کہ آئندہ طلبہ سے مسلم مجاہدین آزادی کا پروجیکٹ بنوایا جائے اور اس کی نمائش کلاسوں میں کی جائے تاکہ ہمارے اساتذہ طلبہ اور مہمانان کی معلومات میں اضافہ ہو اور اسی کے ساتھ اسکول ہذا کے تمام طلبہ میں جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر چاکلیٹ تقسیم کی گئی۔
