بھیونڈی: اساتذہ کو اپنی فنی صلاحیت کے اظہار کا بہترین موقع دیتے ہوئے گزشتہ جنوری 2025 کو شہر کے ہر دلعزیز ایم۔ ایل۔ اے جناب رئیس قاسم شیخ کی جانب سے جشن تعلیم کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کئی طرح کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ الحمدللہ *نیونیشنل اردوہائی اسکول* کی معاون معلمہ *شیخ صبیحہ* نے غزل خوانی میں *عزم شاکری* کی غزل "صبح تک چاہتوں کے دیے” سنا کر سامعین اور منصفان سے خوب داد و تحسین حاصل کیں۔ اور پانچویں انعام کی حقدار ہوئیں۔ اس موقع پر انعام سے نوازتے ہوئے ایم۔ ایل۔ اے رئیس شیخ صاحب نے خوب تعریفیں کیں۔ اس غزل کی تیاری کرانے میں ڈائریکٹر انصاری شریفہ آپا کی سرپرستی حاصل رہی جن کی محنت اور رہنمائی نے صبیحہ مس کو انعام کا حقدار بنایا۔ اسکول ہذا کی انعام یافتہ معلمہ نے بہترین تیاری اور خود اعتمادی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اور مقابلے میں بہترین کارکردگی پیش کی۔ سیکریٹری ڈاکٹر نثار احمد انصاری صاحب اور جوائنٹ سیکریٹری انصاری ثاقب اختر صاحب نے صبیحہ مس کی محنت کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی۔ ہیڈ ماسٹر مومن محمد مرتضیٰ محمد مصطفیٰ سر نے کہا کہ ہمارے اساتذہ اور طلبہ نصابی سرگرمیوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں ہر مقام پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اپنے بہترین پرفارمنس سے سامعین کا منصفان کا دل جیت لیتے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تعلقہ، ضلع اور ریاستی لیول کے اکثر مقابلوں میں ہمارے طلبہ و طالبات انعامات حاصل کر رہے ہیں۔ اور اکثر اخبارات کی زینت بن رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہیڈ ماسٹر صاحب نے اساتذہ و طلبہ کی محنت اور قابلیت کو اجاگر کیا بلکہ اسکول کی تعلیمی کاوشوں کو بھی نمایاں کیا۔
