بھیونڈی: نیونیشنل اردو ہائی اسکول میں بروز سنیچر 15 فروری 2025 کو مجلس الوداعی تقریب برائے دہم جماعت کا آغاز اللہ رب العزت کے کلام پاک سے ہوا۔دہم جماعت کے طلباء و طالبات نے حمد، نعت، الوداعی گیت، کی سعادت حاصل کی۔ اس تقریب میں اسکول کے بانی و سرپرست جناب ڈاکٹر نثار احمد انصاری صاحب کا نام صدارت کے لیے پیش کیا گیا۔ مہمان خاص کی حیثیت سے فہیم انصاری صاحب (رپورٹر اردو نیوز) تشریف فرما تھے۔ مقرر خاص جناب عبدالمجید عبدالعزیز انصاری سر سابق ٹیچر (کریئر کونسلر)، مہمان اعزازی میں ذیشان ملک سر، پرائمری ہیڈ مسٹر مومن نسرین صاحبہ بنفس نفیس حاضر رہے۔ ہائی اسکول کے سربرا مومن محمد مرتضیٰ محمد مصطفیٰ سر نے مہمانان کا استقبال کیا۔ جناب فہیم انصاری صاحب نے طلبہ کے پیش کیے گئے گیت، نظم، غزل، تقاریر کی بہت سراہنا کیں۔
عزت مآب عبدالمجید انصاری صاحب نے دہم کے طلبہ سے مخاطبت میں کہا کہ اپنی عملی زندگی میں محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ کوئی بھی کام انتہائی ایمانداری، نیک نیتی سے کریں ۔انتہائی دیانت داری سے دہم کا امتحان کامیاب کریں اسی طرح امتحان گاہ میں طلبہ سے چھوٹی بڑی بہت ساری غلطیاں ہو جاتی ہے اس تعلق سے عبدالمجید سرنے بڑے ہی اچھے انداز میں سمجھایا کہ ان باتوں پر بہت دھیان دیں ۔یہ غلطیاں دوبارہ نہ ہو اس بات کی تلقین کیں۔ طلبہ دہم جماعت کامیاب کر لے اور پھر گیارہویں جماعت میں ایڈمیشن کے مکمل تفصیل مقرر خاص نے سمجھائی سیکریٹری ڈاکٹر نثار انصاری صاحب نے کہا کہ اساتذہ اپنی ذمہ داری نبھا چکے اب طلبہ کی باری ہے۔ اساتذہ کا ضمیر مطمئین ہے کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا۔ مہمان اعزازی ذیشان ملک سر، پرائمری ہیڈ مسٹریس مومن نسرین مس نے دہم جماعت کے طلباء و طالبات کے لیے نیک خواہشات ظاہر کیں۔ دہم جماعت کامیاب ہونے کے بعد ایڈمیشن کی پریشانی حل کرنے کے لیے صاحب اعزاز ہیڈ ماسٹر محمد مرتضیٰ سر نے ذمہ داری لی۔ اس پورے پروگرام کو ہر ممکن کامیاب کرنے میں اسکول کے قابیل وہ محنتی اساتذہ انصاری شاکر سر، مطلب سر، شہناز مس شیخ آصفہ مس تسلیم میں پیش پیش رہے پورے پروگرام کی کامیاب نظامت انتہائی معلمہ خان شہناز مس اس نے نبھائی خان تسلیم کے رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا نشر و اشاعت نیو نیشنل اردو ہائی اسکول
