بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سکیورٹی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صوبہ دیالی میں عراقی فضائیہ کے ایف 16 جنگی طیاروں کی بماری کے نتیجے میں دہشتگرد گروہ داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق دیالی کے المخیسه علاقے میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں دہشتگرد گروہ داعش کے بچے کچے ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے اور اس میں روپوش دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشتگرد ان ٹھکانوں کو عوام کو اغوا کرنے، ٹارچر کرنے اور عراقی سیکورٹی فورسز کے خلاف حملے کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔
واضح رہے کہ عراق کے ادارۂ انسداد دہشت گردی کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے بیشتر علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے تاہم اب بھی دہشتگرد گروہ داعش کے بچے کچے عناصر ان علاقوں میں چھپ کر کارروائیاں کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
محرم الحرام کے ایام میں عراق کے سکیورٹی اداروں نے مقدس شہروں بالخصوص کربلا میں سکیورٹی کے خاص انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف علاقوں میں روپوش دہشتگردوں کے خلاف بھی آپریشن تیز کر دیا ہے۔