کابل: ہندوستان نے انسانی امداد کے طور پر ہفتے کے روز افغانستان کو طبی سامان کی ایک تازہ کھیپ بھیجی ہے۔
طبی امداد کی ایک کھیپ کابل کے اندرا گاندھی ہسپتال کے حوالے کر دی گئی ہے۔ یہ ہندوستان کی طرف سے طبی امداد کے طور پر بھیجی گئی 10ویں کھیپ تھی۔
وزارت خارجہ نے کہا، "آج ہندوستان نے انسانی امداد کی شکل میں طبی امداد کی 10ویں کھیپ فراہم کی ہے۔” افغان عوام کی مدد کے لیے ہندوستان نے اب تک 10 کنسائنمنٹس میں 32 ٹن طبی امداد بھیجی ہے۔
اقوام متحدہ کی طرف سے افغانستان کے عوام کی فوری مدد کی اپیل کے پیش نظر ہندوستان مسلسل مدد کر رہا ہے۔
ہندوستان اب تک ضروری جان بچانے والی دوائیں، ٹی بی کی دوائیں اور کووڈ ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں دس کنسائنمنٹس میں لے جا چکا ہے۔ یہ طبی امداد عالمی ادارہ صحت اور کابل میں اندرا گاندھی چلڈرن ہسپتال کو سونپی گئی ہے