رانی باغ میں لوگوں کا اژدہام ، چڑیا گھر کے باہر فٹ پاتھ پر بھی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی

ممبئی

ممبئی :دیوالی کےموقع پربائیکلہ کے ویرجیجاماتا اُدیان ( رانی باغ ) میں حسب روایت سیر وتفریح کیلئے آنےوالوں کی اس بار بھی بھیڑ رہی۔ اس کی وجہ سے دیوالی کے ایک ہفتہ میں یہاں کے ٹکٹوں سے موصول ہونےوالی رقم میں 2019 ء کی دیوالی کےمقابلے 138؍فیصد کا اضافہ ہواہے۔ یاد رہے کہ 2020ء اور 2021ء میں کورونا کے سبب رانی باغ کو بند رکھا گیا تھا۔
2؍ سال بعد آنے والی عوام کی بھیڑ سے یہاں کے فٹ پاتھ جام ہوگئے تھے۔ بھیڑ بے بے قابو ہو گئی تھی۔ایسی صورت میں کسی طرح کا حادثہ پیش نہ آئے اس لئے انتظامیہ نے پولیس طلب کرکے بھیڑ پرقابو پایا۔ اطلاع کے مطابق دیوالی کےدوران 6 ؍ دنوں میں تقریباً35 ؍لاکھ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔جبکہ 2019 ءمیں دیوالی کےموقع پر ۱۴ء۷۰؍لاکھ روپےکے ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔
’’ کورونا وائر س کی وباء پر قابو کےبعد جب سے چڑیاگھر کھلاہے ،عوام بڑی تعدادمیں یہاں آر ہےہیں۔ اس کی وجہ سےہمیں اضافی انتظام کرناپڑرہاہے۔ گزشتہ منگل کو25؍ ہزار ؍ لوگوں نے ٹکٹ خریدے تھے۔بھیڑ کایہ عالم تھاکہ چڑیا گھر کے اندر جگہ نہیں تھی ۔ حتیٰ کہ گیٹ کےباہر فٹ پاتھ پر بڑی تعدادمیں لوگ جمع ہوگئےتھے۔ چونکہ یہ ایک اہم سڑک ہے ۔ فٹ پاتھ پر اتنی بھیڑ جمع ہونے سے ایسامحسوس ہورہاتھاکہ اگر بھیڑ پر قابونہیں پایاگیاتو کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔اسی بھیڑ کو قابو کرنے کیلئے ہمیں پولیس طلب کرنی پڑی۔ ‘‘
انہوں نے بتایاکہ ’’ چڑیا گھرمیں پینگوئن اور دیگر نئے جانوروں کے آنے سے یہاں آنے والوںکی تعدادمیں امسال کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ بالخصوص تہوار کے موقع پر بھیڑ بہت بڑھ جاتی ہے۔ گزشتہ جمعرات کوبھی ہجوم پر قابو پانے کیلئے گیٹ پر پولیس تعینات تھی۔ حتیٰ کہ چڑیا گھر کےبند ہونےکےباوجود لوگ گیٹ کےباہر کھڑے تھے۔ امسال جنوری اور اکتوبر کے دوران ۶ء۸۷؍ کروڑ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔ جبکہ ۲۰۱۹ءمیں پورے سال میں ۴ء۴۷؍ کروڑ روپے کی ٹکٹ فروخت کئے گئے تھے۔ انہوںنے بتایا کہ چڑیا گھر کی آمدنی چھٹیوں اور تہواروں مثلاً دیوالی اور کرسمس کے دوران بڑھ جاتی ہے۔ امسال گرمی کی چھٹی میں مئی اور جوان2022ء کےدرمیان ۲ء۳۴؍لاکھ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئےتھے۔ 2019 ءمیں انہی مہینوںمیں ایک کروڑ 20 ؍ہزار روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔واضح رہےکہ چڑیا گھر کے ٹکٹ بالغ کیلئے 50 ؍اور بچوں کیلئے 25؍ روپے کے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔