ممبی میں ہویے دہشت گردانہ حملہ کے 14 سال مکمل

ممبئی

26/11 کا دلسوز واقعہ اور دہشت گردانہ حملہ کبھی نہ بھولنے والا سانحہ ہے مولانا علی اصغر حیدری


ممبی 26/11 کے حملہ میں سینکڑوں شہری کے علاوہ 18 پولس کے جوان اور بالخصوص انڈین پولس سروسز کے شہید ہیمنت کرکرے، اشوک کامٹے اور وجیے سالسکر کی بہادری اور فرض شناسی کو ہر دور میں نمونہ عمل کے طور پر دیکھا جایے گا -جنہوں نے اپنے بچوں اور گھر کی پرواہ نہ کرتے ہویے دیش اور ملک کی خدمت کرتے ہوہے جانوں کو قربان کر دیا-9 دہشت گردوں کے ڈھیر ہوجانے کے باوجود ہندوستان نے ایک دہشت گرد کو زندہ پکڑ کر پوری دنیا میں ہندوستان نے عدل و انصاف کو نافذ کرکے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے-
اس حملے میں زندہ پکڑے جانے والے اجمل قصاب کو عدلیہ کے ذریعہ سزا دی گیی اور ثابت کیا گیا کہ ہندوستان عدل و انصاف اور اپنے دستور میں یقین رکھتا ہے ہیڈلی کے بیانات اور انکشاف سے یہ ثابت ہے کہ اس حملے کے ذمہ داران حافظ سعید، عبد الرحمن لکھوی اور تہور رانا ہی ذمہ دار ہیں ایسے میں بین الاقوامی سیکوریٹیز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جلد سے جلد ان تینوں مطلوبہ مجرموں کو پکڑ کر ہندوستان کے حوالے کرے-
حسینی فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں شہیدوں کو خراج عقیدت اور دہشت گردی کی مذمت کی گیی –


پروگرام میں مولانا شیر محمد جعفری، مولانا عزیز حیدر، مولانا عقیل ترابی، مولانا علی عباس امید، مولانا عزادار سجادی، مولانا علی اصغر حیدر ، مولانا علی عباس وفا کے علاوہ اداروں اور تنظیموں کے ذمہ داران موجود تھے-
اسٹیچ کے برابر شمع جلا کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا-
عوام نے پاکستان مردہ باد، دہشت گردی مردہ باد کے نعرے بلند کیے پروگرام کے آرگنائزر اور حسینی فیڈریشن کے سربراہ عمار رضوی نے علماء کرام اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم کیا کہ شہیدوں کو نہ کبھی بھولیں ہیں نہ بھولیں گے-

حسینی فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں شہیدوں کو خراج عقیدت اور دہشت گردی کی مذمت کی گیی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔