الیکشن میں خواتین کو ٹکٹ دینا اسلام کے خلاف

ہندوستان

گاندھی نگر : احمد آباد گجرات کی جامع مسجد کے شاہی امام نے اتوار کو کہا کہ انتخابات میں خواتین کو ٹکٹ دینا اسلام کے خلاف بغاوت اور مذہب کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ کے موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ خواتین کا ایک خاص مقام ہے۔ اسلام میں نماز کی بہت اہمیت ہے، اگر اسلام میں عورتوں کا لوگوں کے سامنے آنا جائز ہوتا تو ان (عورتوں) کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا نہ جاتا۔ جو بھی پارٹی مسلم خواتین کو ٹکٹ دیتی ہے وہ اسلام سے بغاوت ہے۔ کیا آپ کے پاس مرد امیدوار نہیں ہیں جو آپ خواتین کو الیکشن میں لا رہے ہیں؟ اس سے ہمارا مذہب کمزور ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔