ایورسٹ کے نقلی مصالحے بنانے والی کمپنی کا پردہ فاش بھیونڈی سے دو ملزم گرفتار

بھیونڈی


بھیونڈی :- ( سید نقی حسن) شانتی نگر پولیس نے ڈپلیکیٹ برانڈڈ ایوریسٹ مصالحے بنانے والی کمپنی کا پردہ فاش کیا ہیں یہ کمپنی سورت سے چلائی جا رہی تھی جس میں بڑے پیمانے پر ایورسٹ کمپنی کے ڈپلیکیٹ  مصالحے تیار کیے جاتے تھے اور مہاراشٹر کے الگ الگ علاقوں میں فروخت کیا جاتا تھا ۔شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں منعقد پریس کانفرنس میں سینئر پولیس انسپکٹر ونائک گائیکواڑ نے بتایا کہ 44 ،سالہ ایورسٹ سیلز مین سچن کاشی ناتھ پالاسکر نے بھیونڈی کے شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ بھیونڈی میں ایوریسٹ مصالحے برانڈڈ کمپنی کے نام پر ڈپلیکیٹ مٹن مصالحے اور میگی مسالہ بنایا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔بھیونڈی کے شانتی نگر تھانے کے سینئر پولیس انسپکٹر ونائک گائیکواڑ نے دو ملزمان کو بھیونڈی سے حراست میں لیا 1) مہیش لالن پرساد یادیو عمر 42 سال، 2) محمد سلمان محمد افضل پردھان عمر 41 سال، پوچھ گچھ کے دوران دونوں ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے ایورسٹ کا ڈپلیکیٹ برانڈڈ مسالہ اور میگی مسالہ سورت، گجرات کے گوڑدرا گاؤں سے لا کر یہاں مہاراشٹر کے تمام علاقوں میں فروخت کیا گیا۔ڈپلیکیٹ ایورسٹ برانڈڈ مصالحے اور میگی مصالحے تیار کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے شانتی نگر پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے گجرات کے سورت میں مہارانا پرتاپ چوک کے قریب گوڑدارا میں چھاپہ مارا اور وہاں سے بڑی مقدار میں ڈپلیکیٹ ایورسٹ مٹن مصالحے اور میگی مصالحےبھی ضبط کیا۔ اور اس میں ایک ٹیمپو بھی پکڑا گیا ہے جس کی کل مالیت 4 لاکھ 8 ہزار روپے ہے۔
بھیونڈی کے شانتی نگر پولس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر ونائک گائیکواڑ نے کہا کہ ڈپلیکیٹ ایورسٹ مٹن مسالہ اور میگی مسالہ میں فرق یہ ہے کہ مسالے کی پیکنگ پر روشنی پڑھنے پر ایورسٹ کمپنی کا ای حروف نمایاں طور پر نظر آتا ہیں جس سے آپ ڈپلیکیٹ اور اوریجنل کی پہچان آسانی سے کر سکتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔