بھیونڈی ( نامہ نگار) : بھیونڈی مغرب اسمبلی حلقہ 136 سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ریاض اعظمی کو لیکر کی جانے والی تمام پیشن گوئی پوری طرح بے بنیاد ثابت ہوئی وہ انتخابی میدان میں پوری طاقت کے ساتھ اتر گئے ہیں. پیر شام پرچہ نامزدگی واپس لینے کی مدت ختم ہونے کے فوراً بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انکی حریف فرقہ پرست پارٹیوں کے امیدوار 29 نومبر سے ہی یہ افواہ پھلا رہے تھے کہ سماج وادی پارٹی مغرب اسمبلی حلقہ میں انتخابات میں حصہ نہیں لے گی وہ اور انکی پیشن گوئی جھوٹی ثابت ہوئی کیونکہ انہیں سماج وادی پارٹی سے سب سے خوف ہے اور وہ بے بنیاد افواہ بازی کے ذریعے الیکشن میں جیت درج کرنے کا ناپاک سازش کررہے تھے. مگر انہیں مایوسی ہاتھ لگی ہے. انہیں منھ کی کھانی پڑی ہے. سماجوادی پارٹی پوری طاقت کے ساتھ عوام کو ساتھ لیکر الیکشن کے میدان میں ہے. اور عوام کا زبردست سپورٹ مل رہا ہے. کچھ باہری امیدوار بھی فرقہ پرست پارٹیوں کے ہاتھوں کے کھیل رہے ہیں. جنہوں نے شہر کے مستقبل کو برباد کرنے کی سپاری لے رکھا ہے. بھیونڈی شہر کی عوام ان چہروں اور انکے جھوٹ اور فریب سے بخوبی واقف ہے. ووٹنگ والے دن 20 نومبر اپنے جمہوری حق کا استعمال کر فرقہ پرست پارٹیوں اور انکے حواریوں کو منھ توڑ جواب دے گی. انہوں نے مزید کہاکہ انکی لڑائی شہر اور ملت مخالف امیدوار سے جو شہر کو کھنڈر ہمارے شہر کو برباد کرنے کے منصوبہ بند طریقے سے کام کرتے ہیں. عوامی مسائل کو حل کرنے ساتھ ہی شہر کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی انکا اولین مقصد ہے. وہ اس پر گزشتہ دو برس سے اس اسمبلی حلقہ کو زمین سے جڑے ہیں.

الیکشن کے اعلان سے قبل تقریباً دو برس سے اس اسمبلی حقلہ عوامی مسائل، دستاویزات کی فراہمی، طبی اور ایجوکیشن کے شعبہ میں کام کررہے تھے. اس ماڈل کو اور بہتر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ بے شمار عوامی مسائل حل اور شہریوں کو بنیادی حق ملے. اسکے جدوجہد جاری ہے عوام بھی انکے ساتھ شانہ بشانہ ہے.