بھیونڈی -اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دلانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے رئیس ہائی اسکول بھیونڈی کی جانب سے سینٹرل ٹیچر ایلیجیبیلیٹی ٹیسٹ/ سی۔ ٹیٹ امتحان کی تیاری کرنے والے طلباء ، ڈی۔ایڈ۔، بی۔ایڈ۔ میں زیرتعلیم طلباء،کو سی ٹیٹ، مہاٹیٹ امتحان کی رہنمائی اور سی ٹیٹ، مہاٹیٹ امتحان کامیاب طلبہ کو ٹائٹ امتحان اور پوتر پورٹل کی رہنمائی کے لیے ایک گائیڈنس لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔
قوم کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کی رہنمائی کرنے کے مقصد سے اس مفت گائیڈنس لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ کسی بھی نوجوان کی اعلیٰ تعلیم کے بعد کی سب سے بڑی ضرورت روزگار ہوتی ہے۔ برسرروزگار افراد کا یہ فرض ہے کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے کے لیے مناسب رہنمائی کریں۔
بھیونڈی کے شیخ شاکر سر,ڈی۔ٹی۔ایڈ۔،بی۔اے۔بی۔ایڈ۔سی۔ٹیٹ اکزام۔،مہاٹیٹ اکزام۔،ٹایٹ اکزام۔،پوترپورٹل اکسپرٹ اور ابرار پٹھان سر سی آر سی بھیونڈی کارپوریشن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ۔ایم۔اے۔ڈی۔ایڈ۔،بی۔ایڈ۔،ایم۔ایڈ۔ڈبل سی۔ٹیٹ۔نے یہ گائیڈنس لیکچر لیا۔
اس لیکچر میں شاکر شیخ سر نے طلباء کی بہترین رہنمائی کی اور تفصیل کے ساتھ سی۔ٹیٹ،مہا۔ٹیٹ امتحان کامیاب کرنے کا لائحہ عمل بتایا۔
اس رہنمائی پروگرام میں سی۔ٹیٹ۔کامیاب طلباء کی کثیر تعداد بھی حاضر تھی۔ان طلباء کی بھی رہنمائی کی گئی کہ سی۔ٹیٹ کامیاب ہونے کے بعد اب انہیں کیا کرنا چاہیے؟ ۔ٹائٹ امتحان کے بارے میں رہنمائی کی گئی اور پوتر پورٹل کے بارے میں بھی رہنمائی کی گئی۔
طلبہ نے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھایا اور کثیر تعداد میں شرکت کی۔انگلش میڈیم اور مراٹھی میڈیم کے طلباء نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
پروگرام کے مقاصد بھیونڈی شہر کے طلبا کا تعلیمی معیار بلند کرنا ،طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے والے اساتذہ فراہم کرنا ، کوالٹی ایجوکیشن دینے کے لیے اساتذہ تیار کرنا اور سی۔ٹیٹ کوالیفائیڈ بے روزگار اساتذہ کو معیاری روزگار حاصل کرنے کے لیے رہنمائی کرنا، بھیونڈی کے سی۔ٹیٹ۔کوالیفائیڈ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنا تھے۔
اس پروگرام میں بھیونڈی کارپوریشن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سی آر سی ہیڈ ابرار پٹھان سر نے بھی طلباء کی رہنمائی کی۔ابرار پٹھان سر بھیونڈی کارپوریشن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اک ایسے ٹیچر ہیں جو سی۔ٹیٹ۔ امتحان دسمبر 2024 میں شوقیہ طور پر شریک ہوکر دوسری مرتبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ ابرار پٹھان سر نے ڈی۔ایڈ۔، بی۔ایڈ۔ کامیاب طلباء کو سی۔ٹیٹ۔ امتحان کامیاب کرنے کی بہت ساری کارآمد ٹرکس بتائیں۔ دسمبر 2024 سی۔ٹیٹ۔ امتحان میں ان کے گائیڈنس سے بھیونڈی کے 11 طلباء کوالیفائی ہوئے۔ وہی ٹرکس انھوں نے طلباء سے شئیر کیں۔
بہترین گائیڈنس کے لیے شاکر سر اورابرار پٹھان سر کا رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے اسسٹنٹ ہیڈماسٹر مخلص مدعو سر،وائس لکچرر اسرار خان پٹھان سر پرنسپل عامر انصاری سر،کی جانب سے گل پوشی کر کے شال و تحائف دےکر استقبال کیا گیا۔
بھیونڈی کارپوریشن اسکول نمبر 99 کے دوٹیچرز ابرار خان پٹھان اور محسن خان پٹھان سر کو دسمبر 2024 میں سی ٹیٹ امتحان کامیاب ہونے پر اعزاز سے نوازا گیا۔
اسی طرح ڈی ایڈ سال اول میں ہی پہلی کوشش میں سال 2024 میں سی۔ ٹیٹ امتحان کامیاب کرنے والی طالبہ ثوبیہ ابرار احمد پٹھان اور سال 2024 میں ڈبل سے سی۔ٹیٹ امتحان کامیاب ہونے پر عبدالرحمن پٹھان سر، حمزہ محمد حسین کا استقبال کیا گیا ساتھ ہی بھیونڈی کے سال 2024 میں سی۔ ٹیٹ امتحان کامیاب ہونے والے طلباء کو اعزازات دیے گۓ۔
بھیونڈی کارپوریشن کی آواز محترم ساجد سر کی بہترین نظامت سے پروگرام کی شان دوبالا ہو گئی۔ ماریہ مومن کی قرأت سے پروگرام کا آغاز ہوا افتخار خان پٹھان سر اسکول نمبر 92 کی دلکش آواز میں حمد سے سما بندھ گیا۔
آخر میں پٹھان کوچنگ کلاسیس کے لکچرر، امجدیہ اکیڈیمی کے کمپیوٹر اکسپرٹ ٹیچرحمزہ محمد حسین مومن سی۔ٹیٹ۔، مہاٹیٹ کوالیفائیڈ ٹیچر نے پروگرام کا خلاصہ پیش کیا۔ اور کے۔ایم۔ای۔ایس۔سوسائٹی۔، رئیس ہائی اسکول و جونیئر کالج ۔اور پرنسپل ضیاء الرحمن سر ،آئے ہوئے مہمانان اور تمام طلباء کا شکریہ ادا کیا۔ اس طرح اس کثیر المقاصد کامیاب پروگرام کا اختتام ہوا۔
.