بھیونڈی رنگ روڈ کا کام دو مرحلوں میں مکمل ہوگا، کسانوں کو ملے گا مناسب معاوضہ

بھیونڈی

بھیونڈی میں 2017 سے رُکا ہوا رنگ روڈ پروجیکٹ اب دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ زمین کے حصول میں کسانوں کی مخالفت کم کرنے کے لیے انہیں مارکیٹ کے مطابق مناسب معاوضہ دیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان مہاراشٹر کے وزیرِ صنعت اُدے سامنت نے اسمبلی میں کیا۔

سماجوادی پارٹی کے رکنِ اسمبلی رئیس شیخ نے بھیونڈی-نظام پور میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والے 60 کلومیٹر لمبے رنگ روڈ کے تعطل پر اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے اور جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے۔ وزیرِ صنعت اُدے سامنت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھیونڈی میں زمین کے حصول پر سمردھی مہامارگ جیسا معاوضہ نہیں دیا جا سکتا، لیکن بازار کے مطابق مناسب قیمت دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں جن دیہاتوں میں زمین کا حصول ہو چکا ہے، وہاں کام فوراً شروع کیا جائے گا، جبکہ باقی کام دوسرے مرحلے میں مکمل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔