بھیونڈی: تھانے-بھیونڈی-کلیان میٹرو پروجیکٹ بازآبادکاری (ری ہیبیلیٹیشن) کی وجہ سے تاخیر کا شکار تھا، لیکن اب بھیونڈی سے کلیان تک 5 کلومیٹر کا حصہ زیر زمین (انڈر گراؤنڈ) کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان وزیر اعلیٰ دیوندرا فڑنویس نے اسمبلی میں کیا۔
سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ بھیونڈی – نظام پور ہندوستان کا "مینچسٹر” اور ایک اہم لاجسٹک حب ہے، اس لیے شہر کی ترقی کے لیے میٹرو پروجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ فڑنویس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تھانے سے بھیونڈی کے درمیان 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، لیکن بھیونڈی-کلیان کے 5 کلومیٹر حصے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی بازآبادکاری کی ضرورت ہے، اسی لیے اسے زیر زمین لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی رپورٹ ٹی سی ایل کمپنی کو سونپ دی گئی ہے، اور رپورٹ ملنے کے بعد جلد از جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔
