بھیونڈی: داپوڑہ میں واقع ایک ویئر ہاؤس میں 2 اپریل کی دوپہر ایک کاروباری شخص کے ساتھ مار پیٹ اور سنگین دھمکیاں دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
متاثرہ شخص ہسمُکھ جگسی وسریا (58) نے پولیس میں درج شکایت میں بتایا کہ ملزم شام پاٹیل زبردستی ان کے دفتر میں گھس آیا اور بقایا رقم کو لے کر گالی گلوچ اور ہاتھا پائی کرنے لگا۔ ملزم نے دھمکی دی کہ اگر پیسے نہیں دیے گئے تو وہ تمام کمپنیوں کو بند کروا دے گا اور مزدوروں کو زندہ جلا دے گا۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ نارپولی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
