بھیونڈی: کون گاؤں ٹریفک آفس کے قریب 2 اپریل کی شام 6:15 بجے ایک نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے تیز رفتاری اور لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے ایم ایچ 05 ڈی زیڈ 8489 نمبر کی رکشہ کو زوردار ٹکر مار دی۔رکشہ میں سوار شکشا اجے پانڈے (32)، رہائشی الہاس نگر، حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں، جن کے ہاتھ میں فریکچر آیا ہے۔حادثے کے بعد ملزم رکشہ ڈرائیور کسی مدد کے بغیر موقع سے فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون کو علاج کے لیے لائف لائن اسپتال میں داخل کرایا گیا۔کون گاؤں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔