شہر کے کئی مساجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
شہر بھر میں منائے گئے عارضی مذبحہ خانوں میں 5754 جانوروں کی دی گئی قربانی
بھیونڈی ( شارف انصاری):- عیدالاضحیٰ جسے بقرعید بھی کہا جاتا ہے مسلمانوں کا مقدس تہوار ہے۔ اس موقع پر بھیونڈی میں جوش و خروش کا ماحول دیکھا گیا۔ ہفتہ کی صبح ساڑھے چھ سے سات بجے کے درمیان شہر کی مختلف مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئیں۔ جہاں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز ادا کی ۔ آخری نماز صبح 7:05 پر کوٹر گیٹ مسجد میں ادا کی گئی۔ جس میں سینکڑوں نمازیوں نے شرکت کی۔ نماز کے بعد بہت سے لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بقرعید کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔ ہفتہ کو شہر کے 56 نجی قربانی مراکز پر 5754 بڑے جانور اور 30 بکروں کی قربانی دی گئی۔ جانوروں کے معائنے کے لیے ویٹرنری افسران، فیس وصولی کے لیے عملہ اور قربانی سینٹر کے علاقے کی صفائی کے لیے سینی ٹیشن ورکرز کو تعینات کیا گیا تھا۔ بھیونڈی میونسپل کارپوریشن نے اس موقع پر پورے دن میں 11 لاکھ 52 ہزار 300 روپے کی سالٹر فیس جمع کی ہے۔ بہت سے لوگوں نے میونسپل ایڈمنسٹریشن کے اس سال بقرعید کے موقع پر ایک منظم نظام کو نافذ کرنے اور قربانی سینٹر میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اور کسی قسم کی بدبو پھیلائے بغیر کچرا اٹھانے کے خصوصی انتظامات کرنے کی تعریف کی ہے۔
