بھیونڈی : شوہر نے بیوی کا سر کاٹ کر کھاڑی میں پھینکا، ملزم گرفتار

بھیونڈی

(سید نقی حسن)
بھیونڈی : عیدگاہ روڈ جھوپڑپٹی، سلاٹر ہاؤس کے قریب 30 اگست 2025 کی صبح ایک خاتون کا کٹا ہوا سر ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس اور سنسنی پھیل گئی۔ متوفیہ کی عمر تقریباً 25 سے 30 سال بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی بھوئی واڑہ پولیس موقع پر پہنچی اور سر کو پوسٹ مارٹم کے لیے ذیلی ضلعی اسپتال بھیج دیا گیا۔



شناخت اور پولیس تحقیقات:
تحقیقات کے دوران مقتولہ کی شناخت پروین عرف مسکان محمد طہٰ انصاری کے طور پر ہوئی۔ مقتولہ کی شناخت اس کی والدہ نے کی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر اس کے شوہر محمد طہٰ عرف سونو امتیاز احمد انصاری (25 سال) کو حراست میں لیا۔ دورانِ پوچھ گچھ ملزم نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کرنے اور لاش کے کئی ٹکڑے کرکے کھاڑی میں پھینکنے کا اعتراف کیا۔

ملزم پولیس کی گرفت میں:
بھوئی واڑہ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے 11 ستمبر 2025 تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ اس دوران فارنزک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے مقتولہ کے جسم کے باقی حصوں کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔