(سید نقی حسن )
بھیونڈی :کل پورے ملک میں دھوم دھام کے ساتھ گنیش وسرجن کیا جائے گا۔ اگر بات کریں بھیونڈی شہر کی تو یہاں گنیش وسرجن کے موقع پر پولیس انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ شہر میں تقریباً ۱۵۰ سرکاری اور قریب ۸ ہزار گھریلو گنیش مورتیوں کا وسرجن ہوگا۔
سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ۸۰۰ پولیس کانسٹیبل، ۱۵۰ افسران اور ایس آر پی ایف کی ۳ کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ وسرجن راستوں پر ۸۰۰ سی سی ٹی وی کیمرے اور ۲۰ ڈرون کے ذریعے کڑی نگرانی رکھی جائے گی۔

بھیونڈی زون-۲ کے ڈپٹی کمشنر پولیس ششیکانت بوراٹےنے بتایا کہ پولیس انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔