بھیونڈی: ڈائنگ کمپنی میں بھیانک آگ، 8 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو

بھیونڈی


(سید نقی حسن )
بھیونڈی شہر کے نارپولی علاقے میں واقع بالاجی ڈائنگ کمپنی میں جمعہ کی رات تقریباً ۱۰ بجے اچانک بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کمپنی کی دو منزلہ عمارت پوری طرح شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور جوانوں نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ مسلسل جدوجہد کے بعد بالآخر ہفتہ کی صبح تقریباً ۵ بجے آگ پر قابو پایا گیا۔ بھیونڈی فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے بھیونڈی کے ساتھ کلیان فائر بریگیڈ کی بھی مدد لی گئی۔



خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم کمپنی کی عمارت کا ایک حصہ آگ کی شدت کے باعث منہدم ہو گیا ہے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس نے مشترکہ طور پر امدادی کام انجام دیا اور اطراف کے علاقوں میں احتیاطی حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔