(سید نقی حسن)
بھیونڈی۔ اننت چتردشی کے موقع پر بھیونڈی شہر میں گنیش اتسو 2025 کا اختتام عقیدت اور پرجوش ماحول میں ہوا۔ اس دوران 2094 گھریلو اور 387 عوامی گنیش مورتیوں سمیت کل 2481 مورتیوں کا وسرجن کیا گیا۔
بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے 10 مصنوعی تالاب مہیا کئے گئے تھے، جن میں اس بار 722 مورتیوں کا وسرجن عمل میں آیا۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت ساڑھے تین گنا زیادہ رہی۔ وسرجن گھاٹوں پر پانی، بجلی، شامیانے، کشتیوں، طبی سہولتوں اور فائر بریگیڈ سمیت مکمل انتظامات کیے گئے تھے۔
گلّال اور پھولوں کی بارش کے درمیان "گنپتی بپا موریا، اگلے سال جلدی آنا” کے نعروں سے پورا شہر گونج اٹھا اور عقیدتمندوں نے اپنے وِگنہرتا بپا کو بھرپور عقیدت کے ساتھ رخصت کیا۔