بھیونڈی کے صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کو دیا گیا اعزاز
(سید نقی حسن)
بھیونڈی : حاجی اللہ دیا انصاری فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام کلیان روڈ واقع منگل مورتی ہال میں ایک شاندار ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی جس میں بھیونڈی، ممبئی، تھانے اور ممبرا سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد صحافیوں اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سینئر صحافی سعید حمید (ممبئی) تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا: "قلم ایک تلوار ہے، جسے یا تو منفی یا مثبت انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک صحافی کا فرض ہے کہ وہ اسے سماج کی بھلائی اور مثبت پہلو کے لیے استعمال کرے۔”
اسی طرح ممبئی اردو نیوز کے ممتاز کالم نگار و سرپرست جناب شکیل رشید نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو وقار بخشا۔
تقسیمِ اعزازات
اس موقع پر مختلف شعبوں سے وابستہ صحافیوں اور مہمانوں کو مندرجہ ذیل ایوارڈ سے نوازا گیا
▪️بھیونڈی کے پرنٹ و میڈیا نمائندوں کو مولانا ابوالکلام آزاد خادمِ صحافت ایکسیلنس ایوارڈ
▪️قومی چینلز کے صحافیوں کو سر کلدیپ نیر ایکسیلنس اِن جرنلزم ایوارڈ
▪️سوشیل میڈیا نمائندوں کو اعزازی اسناد و ایوارڈ
▪️خصوصی مہمانوں کو ایگل آف سوسائٹی ایوارڈ
▪️بھیونڈی کے ابھرتے ہوئے یوٹیوب صحافیوں کو رائزنگ اسٹار آف جرنلزم ایوارڈ
معزز مہمان اور شخصیات
تقریب میں سابق رکنِ اسمبلی روپیش مہاترے (شیوسینا بھیونڈی)، راجندر چوہدری (شیوسینا صدر، الہاس نگر)، شعیب گڈو خان (ااین سی پی ،ایس پی صدر بھیونڈی)، فلم ڈائریکٹر ایشور سنگھ، سماجی خدمت گار فضل الرحمن انصاری، انعام علی انصاری، اور ممبئی کے معروف شخصیت سلیمان عثمان مٹھائی والا سمیت کئی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
فاؤنڈیشن کی خدمات اور سابقہ پروگرام
فاؤنڈیشن کے صدر و کنوینر ضیاء الحق حسن انصاری نے کہا کہ ادارہ سماجی و تعلیمی میدان میں ہمیشہ سرگرم رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ:
،▪️7 جنوری 2023 کو سیاست اور فنون لطیفہ کی شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔
▪️24 جون 2023 کو بھیونڈی کے 150 ہونہار طلبہ کو آئیڈیل اسٹوڈنٹ ایوارڈ دیا گیا۔
▪️10 مارچ 2024 کو کورونا کے دوران خدمات انجام دینے والے 125 ڈاکٹروں کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام رئیل وارئیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
▪️اکتوبر 2024 میں مذہبی علما کو پیغامِ انسانیت ایوارڈ عطا کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن بیواؤں اور ضرورت مند طلبہ کے لیے بھی خدمات انجام دیتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
تقریب کے آخر میں ضلع صدر جے رام داس پرتاپ رائے کھتری اور شیوسینا صدر الہاس نگر راجندر چوہدری نے تمام مہمانانِ کرام کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔