بھیونڈی میں پاور لوم کارخانے  کی چھت اور دیوار گرنے سے تین مزدور زخمی

بھیونڈی

بھیونڈی:(سید نقی حسن) بھیونڈی شہر کے فنڈولے نگر علاقے میں پیر کی  صبح ایک لوم کارخانے کی چھت اور دیوار گرنے سے پیش آنے والے خوفناک حادثے میں تین مزدور زخمی ہو گئے۔اس حادثہ میں ایک مزدور کی حالت نازک ہے اور اسے علاج کے لیے ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی شانتی نگر پولس اور میونسپل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ موقع پر پہنچ گیا بھیونڈی شہر کے شانتی نگر پولیس اسٹیشن کی حدود کے تحت فنڈولے نگر علاقے میں رحمان کمپاؤنڈ میں شبو شیخ کے  دو لوم کارخانے ہیں۔ ایک خوفناک حادثہ آج پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب لوہے کے اینگل والی چھت اور اردگرد کی دیواریں اچانک گر گئیں۔اس  لوم کارخانے میں آٹھ مزدور کام کر رہے تھے رمضان کا مہینہ ہونے کی وجہ سے پانچ مزدور سحری کرنے کے لئے کارخانے سے باہر گئے تھے اس لیے وہ بچ گئے ۔اس حادثے میں کارخانے میں کام کرنے والے ارود، سمشاہ عالم اور محمد کلام خان ملبے میں دب کر زخمی ہوگئے ۔جیسے بھیونڈی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو اس حادثہ کی اطلاع ملی، انہوں نے مقامی شہریوں کی مدد سے ملبے تلے دبے تین مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا اور علاج کے لیے بھیونڈی  کے آئی جی ایم اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔