پیدائش کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر رکن اسمبلی رئیس شیخ کی تحصیلدار سے ملاقات

بھیونڈی

(سید نقی حسن)

بھیونڈی میں پیدائش  سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں تاخیر کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی مسئلے کو لے کر رکن اسمبلی رئیس شیخ نے آج مقامی تحصیلدار سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے میونسپل انتظامیہ کی لاپرواہی اور رجسٹریشن کے عمل میں ہونے والی تاخیر پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔ رئیس شیخ نے کہا کہ آن لائن نظام موجود ہونے کے باوجود فائلوں میں تاخیر، نامکمل دستاویزات اور افسران کی غیر حاضری کی وجہ سے کام لٹک رہے ہیں، جس سے عام لوگوں کو سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

رکن اسمبلی نے واضح طور پر کہا کہ یہ ناکاراہی عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رجسٹریشن کے عمل کو شفاف اور بروقت بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

تحصیلدار نے یقین دلایا کہ جلد ہی ایک خصوصی مہم کے ذریعے زیر التواء معاملات کو حل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔