بھیونڈی میں گانجا فروخت کرنے والے دو ملزم گرفتار، پستول اور زندہ کارتوس بھی برآمد

بھیونڈی

(سید نقی حسن)

بھیونڈی کرائم برانچ یونٹ 2 نے گانجا فروخت کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق 17 ستمبر 2025 کو پولیس کو خبر ملی تھی کہ دو نوجوان کے۔بی چوکی سے تاڈالی روڈ کی جانب گانجا فروخت کرنے کے لئے آنے والے ہیں۔ اس اطلاع پر سینئر پولیس انسپکٹر جناردن سونوانے کی رہنمائی میں ٹیم نے جال بچھا کر چھاپہ مار کارروائی کی اور دونوں ملزمان کو پکڑ لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت پرشانت عرف سلاد سُریش تایڈے (27، ٹٹوالا) اور سہیل عرف پتل عرفان علی انصاری (20، بھیونڈی) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے 4 کلو 827 گرام گانجا، یاماہا فیسینو اسکوٹی سمیت کل 3.54 لاکھ روپے کا مال ضبط کیا گیا۔ دونوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران پرشانت کے مکان سے غیر قانونی پستول اور ایک زندہ کارتوس بھی برآمد کیا گیا جس کی مالیت تقریباً 3.85 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ فی الحال دونوں ملزم 24 ستمبر تک پولیس حراست میں ہیں اور معاملے کی تفتیش کرائم برانچ یونٹ-2، بھیونڈی کر رہی ہے۔

کارروائی میں شامل افسران:

یہ پوری کارروائی ڈی سی پی (جرائم) امر سنگھ جادھو اور اے سی پی (جرائم تحقیق-1) شیخَر باگاڑے کی نگرانی میں انجام دی گئی۔
اس آپریشن میں سینئر پولیس انسپکٹر جناردن سونوانے کے ساتھ  شری راج مالی، مِتھُن بھوئیر، پُوونی رویندر بی. پاٹل، راجیش شندے، رام چندر جادھو، سپوونی سدھاکر چودھری، سنیل سالونکے، پوہوا نلیش بورسے، صابر شیخ، سودیش گھاگ، کشور ٹھورَت، وامن بھوئیر، راجیش گاوڑے، مپوہوا مایا ڈونگرے، پوشی امول انگلے، بھاویش گھرَت، سرفراز تڈوی اور چاپوشی رویندر سالونکے شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔