اورنگ آباد 27 جولائی
حنان انصاری (ایجنسی): ہندوستان کے مقبول سابق صدر جمہوریہ ہند، بھارت رتن میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی نویں برسی اورنگ آباد میں واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ چلڈرن لائبریری بائیجی پورہ گلی نمبر 20 میں ان کی اور ان زندگی پر لکھیں گئی کتابوں کا مطالعہ کرکے یاد کیا گیا.
شہر میں محلہ چلڈرن لائبریری مہم چلانے والی مرزا مریم نے لائبریری کے ارکان کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی پر شائع شدہ کتابیں پڑھنے کے لیے دیں۔ اس موقع پر نشاط ترنم (ایم اے تاریخ کی طالبہ ) نے ڈاکٹر کلام کے بچپن اور اسکول کی زندگی کے یاد گار یادوں اور جدوجہد کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو محنت کرنی چاہیے۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام 15 اکتوبر 1931 کو تامل ناڈو کے رامیشورم میں پیدا ہوئے۔
ان کا پورا نام ابوالفخر زین العابدین عبدالکلام تھا۔ وہ 2002 سے 2007 تک ہندوستان کے 11ویں صدر تھے۔ کلام صاحب کا انتقال 27 جولائی 2015 کو ہوا۔
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے عبدالکلام کی زندگی اور کام کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ محلہ چلڈرن لائبریری میں عظیم انسانوں کے یوم پیدائش کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے. تاکہ نئی نسل کو ہمارے قومی رہنماؤں کی حالات زندگی اور ان کے کارناموں بارے میں معلومات ہو سکیں..