جوگیشوری میں تیار چھترپتی شیواجی مہاراج اسپورٹس کمپلیکس کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

ممبئی



ممبئی۔ (حنان انصاری) اندھیری ورسووا اسمبلی کی ایم ایل اے ڈاکٹر بھارتی تائی لاویکر کی کوششوں سے اندھیری کے ویرا دیسائی روڈ پر چھترپتی شیواجی مہاراج اسپورٹس کمپلیکس کا شاندار افتتاح کیا گیا  یہ افتتاح بی جے پی ممبئی کے صدر اور ایم ایل نے کیاایڈوکیٹ آشیش شیلار کے ہاتھوں عمل میں آیا، افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر مشہور فلم اور ٹی وی اداکارہ نشیگندھا اور ممبئی بلدیہ کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھیں، ایم ایل اے ڈاکٹر بھارتی تائی لاوہیکر نے کہا، ’’آج ہم سب کے لیے خوشی کا لمحہ ہے کہ ورسوا اسمبلی حلقہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج اسپورٹس کمپلیکس کا بی جے پی ممبئی کے صدر آشیش شیلر نے افتتاح کیا،  ممبئی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے یہاں تمام لوگوں کے لیے بہت سی سہولیات ہیں، اس میں کئی قسم کے کھیل کھیلے جا سکتے ہیں، ایک اوپن جم ہے اور ہم کشتی کا اکھاڑا بھی تیار کر رہے ہیں، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے یہ سب کرنے میں بہت مدد کی ہے، میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس کے علاوہ آشیش شیلار جی کے ہاتھوں اس گراؤنڈ کا افتتاح بھی خوشی کا لمحہ ہے،  مجھے امید ہے کہ اس اسپورٹس کمپلیکس میں بہت اچھے کھلاڑی پیدا ہوں گے، ایم. ایل. اے ایڈوکیٹ آشیش شیلار نے بھارتی لاویکر کی تعریف کی اور کہا، "انہوں نے اس میدان میں جو کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے،ممبئی شہر میں عوام کو کھلی جگہ فراہم کرنا سب سے مشکل کام ہے اور بھارتی جی نے یہ کام کیا ہے  اس کے لیے انہوں نے سخت جدوجہد کی اور عوام کے لیے یہ اسپورٹس کمپلیکس بنوایا،  انہوں نے اس کا نام چھترپتی شیواجی مہاراج اسپورٹس کمپلیکس بھی رکھا ہے جو ان کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے، میں ان سے کہوں گا کہ وہ مجھے بار بار یہاں بلائیں اور میں بار بار آؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔