حنان انصاری : مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف لیڈر امباداس دانوے نے حضرت مخدوم شاہ بابا کے آستانے کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران، انہوں نے ماہم درگاہ اور حاجی علی درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی جناب سہیل کھنڈوانی کے ساتھ بھی اہم بات چیت کی، گفتگو کے دوران موصوف کے ساتھ دیگر اراکین جیسے جناب شریف دیش مکھ، اور جناب مقبول کے علاوہ کئی عام و خاص حضرات بھی موجود تھے۔ یہ دورہ قیادت میں روحانی رہنمائی اور عوامی رابطہ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے
