ممبئی: (انصاری حنان) یومِ آزادی کا جشن ہر سال 15 اگست کو ملک کے کونے کونے میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اسی طرح اس سال بھی ملک بھر کے سرکاری محکموں، تعلیمی مراکز، سماجی تنظیموں اور رہائشی سوسائٹیوں میں جشن آزادی منایا گیا، اس جشن کو لے کر ہم وطنوں میں جوش و خروش دیکھنےجیسا ہوتا ہے جس کی ایک مثال ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں واقع سول ڈفنس اور ہوم گارڈز کے دفتر میں دیکھنے کو ملی جہاں پر ملک کا 77 واں یوم آزادی منایا گیا۔ اس موقع پر صبح 8:15 بجے، ڈفنس اور ہوم اندھیری نے اندھیری فائر اسٹیشن کے احاطے میں پرچم کشائی کا پروگرام منعقد کیا، اسسٹنٹ ڈپٹی کنٹرولر راجیندرا لاڑ سر (سول ڈفنس ایریا 4)، برہن ممبئی نےجھنڈا لہرایا، اس موقع پر سول ڈفنس کے افرسان میں گووند جھاسر ، یوگیندرا نانوسکرسر ،مہادیو سر، تاڑگےسر، بالاجی نامدیو گایکواڑسر موجود تھے جبکہ ہوم گارڈس کی جانب سے دیویکرسر ، ناراین کمبی سر، نامدیو گایکواڑسر ،اور اخلاق شیخ سر بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
جھڈا لہرانے کے بعد اسسٹنٹ ڈپٹی کنٹرولر راجیندرا لاڑ سر نے سبھی سے مخاطب ہو کر کچھ اہم باتیں رکھی اسی کے ساتھ کچھ رضاکاروں اور عہدیداروں کو انکی اعلی خدمات پر گل پوشی اور کچھ کوتو تمغوں سے بھی نوازا گیا اور ان حضرات کو تمام سول ڈفنس اور ہوم گارڈافسران، ملازمین، رضاکاروں نے مبارکبادپیش کی اور ان کا اعزاز کیا گیا، اس موقع پر سول ڈفنس اور ہوم گارڈز کے افسران، ملازمین، رضاکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔