۔
ممبئی (انصاری حنان) یومِ آزادی ہر سال 15 اگست کو ملک کے کونے کونے میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے اسی طرح اس سال بھی ملک بھر کے سرکاری محکموں، تعلیمی مراکز، سماجی تنظیموں اور رہائشی سوسائٹیوں میں جشن آزادی منایا گیا، اس جشن کو لے کر ہم وطنوں میں جوش و خروش اور توانائی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے جس کی ایک مثال ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں واقع سول ڈفنس اور ہوم گارڈز کے دفتر میں ملک کا 76 واں یوم آزادی منایا گیا۔
یوم آزادی کے موقع پر، 15 اگست کو صبح 8:15 بجے، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈفنس ایریا 4، برہن ممبئی کمانڈر آفیسر، ہوم گارڈز اندھیری نے اندھیری فائر اسٹیشن کے احاطے میں پرچم کشائی کا پروگرام منعقد کیا، و گ ناٹیکر، ڈپٹی کنٹرولر (سول ڈفنس ایریا 4)، برہن ممبئی نے لہرایا اسی کے ساتھ سدھاکر پانڈورنگ سوریاونشی (سینئر اسسٹنٹ ڈپٹی کنٹرولر سول ڈفنس ایریا 4)انہیں انکی اعلی خدمات پر صدر جمہوریہ کے کوالٹی سروس کا میڈل تفویض ہونے پر تمام سول ڈفنس افسران، ملازمین، رضاکاروں نے مبارکبادپیش کی اور ان کا اعزاز کیا گیا، وہیں سول ڈفنس افیسر پنکج جانی کو سول ڈفنس میں انکے 50 سال مکمل ہونے پر کلپوشی کی گئی، اس موقع پر سول ڈفنس اور ہوم گارڈز کے افسران، ملازمین، رضاکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔