کامیابی کے عروج کو حاصل کرنے والے فلم ادا کار آیوشمان کھرانہ جو اپنی بہترین ادا کاری سے کروڈو دلوں پر راج کر رہے ہیں، کھرانہ نے اب تک بالیووڈ کو اکژر کامیاب فلمیں دی ہیں جس میں ڈریم گرل قابلِ ذکر ہے، اب اس فرین چائز کا دوسرا حصہ ڈریم گرل2 کے نام سے منظر عام پر آچکی ہے جس میں آیوشمان کھرانہ کے مدِمقابل اننیا پانڈے فلم میں انکی گرل فرینڈ کا رول ادا کر رہی ہیں، فلم میں اننیا پانڈے کے والد منوج جوشی ان دونوں کی شادی کے لئے آیوشمان کے سامنے خوب پیسا کمانے اور خود کا گھر کرنے کی شرط رکھتے ہیں جس کو پورا کرنے کی کوشش میں آیوشمان کو بہت سے ایسے کام کرنے پڑھتے ہیں جو مردو کے کرنے کے کام نہیں انہیں بار میں ڈانس کرنے کے علاوہ عورت من کر شادی تک کرنی پڑھ جاتی ہے، خیر کہانی کو ذیادہ اجاگر نہ کرتے ہوئے فلم کے اداکر اور پردے کے پیچھے کو لوگوں کی بات کریں تو فلم بالاجی ٹیلی فلمس اکتا کپور کی فلم ہے اور رائٹر ہیں نریش کاٹھوریہ اور راج شاندلیہ جبکہ راج نے ہی فلم ڈائریکٹ بھی کی ہے وہیں پروڈیوسر ہیں اکتا اور شوبھا کپور،موسیقی میٹ بروس، مرکزی اداکاروں میں پریش راول، گوردھن اسرانی، آیوشمان کھرانہ، اننیا پانڈے،منجوت سنگھ، ابھیشیک بینرجی، منوج جوشی، راجپال یادو، انو کپور، سیما پہوا وغیرہ اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرتے ہوئے نظر آرہے ہیں،فلم کے مناظر میں اننیا کو کم وقت ملا اسیا محسوس ہوتا ہے جیسے انکا کوئی خاص کردار نہیں ہے لیکن کہانی میں اکثر حصہ ڈریم گرل پوجا یعنی ایوشمان کا ہے،فلم کی کہانی مزاحیہ اور مکالمے خوب لطف اندوزی سے تعلق رکھتے ہیں، ہم اس فلم کو 5 میں سے 3.5 ستارے دیتے ہیں.