12 گھنٹوں سے زیادہ کی  بحث کے بعد وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس

ہندوستان

گھنٹوں تک گرما گرم بحث کے بعد وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس ہوگیا ہے ۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ ہر زمین ملک کی زمین ہے۔ یہ بل مسلم یا اسلام مخالف نہیں ہے۔ اس میں خواتین اور بچوں کے لئے بہت سے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جہاں تک کلکٹر کو ذمہ داری دینے کا تعلق ہے تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کلکٹر کا تعلق کسی پارٹی سے نہیں ہے۔
اپوزیشن پر نشانہ سادھتے ہوئے کرن رجیجو نے کہا کہ آپ ہم پر پولرائزیشن کی سیاست کا الزام لگاتے رہتے ہیں، کون کر رہا ہے؟ آپ آئین کی کاپی لے کر چلتے ہیں، ترنگا اور آئین کو پکڑنا اچھی بات ہے، لیکن پھر یہ کہنا کہ آپ کو آزادی چاہئے، یہ ٹھیک نہیں ہے، آپ کو آئین کی روح کے ساتھ رہنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ اس ملک میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔ میں خود ایک اقلیتی طبقہ سے آتا ہوں، ملک میں چھ اقلیتی کمیونٹیز ہیں، سب سے چھوٹی اقلیت کمیونٹی پارسی ، آپ نے ان کے بارے میں کبھی نہیں سوچا، وزیراعظم مودی نے ان کیلئے اسکیم شروع کی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ان کی تعداد مزید کم نہ ہو۔ اقلیتیں دیگر مقامات پر اتنے ہی محفوظ ہیں، جتنے ہندوستان میں ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔