نئی دہلی: این ڈی ٹی وی کی سینئر ایڈیٹر اور اینکر سارہ جیکب نے پیر کو اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ اس چینل سے گزشتہ 20 سال سے وابستہ تھیں۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے خواتین کے احترام سے متعلق ایک پروگرام منعقد کرنے کے ایک دن بعد اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیا۔ اس پرو گرام کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اتفاق سے یہ اقدام سارہ کی جانب سے وزیر اعظم مودی کی تعریف میں ایک پروگرام پیش کرنے کے بعد کی جانے والی تنقیدوں کے درمیان سامنے آیا ہے۔ سارہ کو اس بات پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اوربہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ ایک ایجنڈہ پر مبنی پروگرام تھا جس میں وہ مودی کو خواتین کیلئے بڑا مسیحا کے طور پر پیش کرتی نظر آئیں۔