بھیونڈی میں خونی تصادم 1 کی موت 6 زخمی

بھیونڈی



بھیونڈی :(سید نقی حسن )گزشتہ کل 2 اپریل کی شام شہر کے شانتی نگر علاقے کے آزاد نگر میں پرانی دشمنی کی بنا پر دو گروپوں کے درمیان تلواروں اور لاٹھیوں سے شدید حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیاہیں  اس معاملے میں جہاں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی وہیں تلوار لگنے سے چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔  جو مختلف نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔  اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی مقامی لوگوں نے اپنی دکانیں بند کر رکھی تھیں۔  اس کے ساتھ ہی شانتی نگر پولیس نے موقع پر بڑی تعداد میں پولس فورس کو تعینات کیا تھا۔  اس لائیو حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


اس معاملے میں ساجد عبدالوہاب شیخ کی شکایت پر شانتی نگر پولس نے عارف خان، عوید، بابولال، فردین، صادق، شکیل شیخ، سمیر شیخ، اندو شیخ، ذیشان شیخ، سالی والا اور تین چار دیگر لوگوں کے خلاف  آئی پی سی کی دفعہ302،307،143،147،148،149، 109،120 (b)، انڈین آرمس ایکٹ سیکشن 4(25)، ماپوکا سیکشن 37(1)، 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ منگل شام افطار سے قبل کے جی این چوک میں واقع چال نمبر 12 میں افطار کی خریداری کے دوران معمولی تنازع سے شروع ہوے جھگڑے نے شدت اختیار کرلی اور ایک گروہ نے دھاردار ہتھیاروں سے حملے کے بعد اس واردات نے خونی شکل اختیار کرلی اور پانچ سے چھ افراد شدید طور سے زخمی ہوئے ہیں ۔ لواحقین کے اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے ملزمین کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہیں ۔جس کی مزید تفتیش سینئر پولیس انسپکٹر ونائک گائیکواڑ کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔