بھیونڈی:(سید نقی حسن) بھیونڈی شہر کے کلیان روڈ پر واقع مرلی دھر کمپاؤنڈ میں ایک پاور لوم کارخانے میں دوپہر کے وقت اچانک زبردست آگ لگ گئی، جس میں لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے جل کر راکھ ہو گئے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی قریبی مزدور مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے لیے پانی پھینکنا شروع کیا تاہم تب تک آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی تھی۔
آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ اور شانتی نگر پولیس کو دی گئی لیکن بھیونڈی شہر کی ٹرفیک کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو مرلی دھر کمپاؤنڈ پہنچنے میں کافی وقت لگ گیا جس وجہ سے کارخانے میں لگی آگ میں لاکھوں روپے مالیت کا کچا کپڑا اور 30 پاور لوم جل کر راکھ ہوگئے ۔موقع پر پہونچ کر فائر بریگیڈ نے کڑی مشکت کے بعد آگ پر قابو پایا آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہیں شانتی نگر پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہیں ۔ کارخانے کے مالک کیشو اگروال نے کارخانے میں اوپر کے حصہ میں کپڑے کا ذخیرہ کر رکھا تھا جو آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگیا ۔